1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:44
راحت فتح علی کا آنجہانی یش چوپڑا کو خراج تحسین،کانسرٹ نام کر دیا
جیو نیوز - کراچی…پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے معروف فلمساز یش چوپڑا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سوٹزر لینڈمیں اپنے آنیوالے کانسرٹ کو آنجہانی فلمساز کے نام کر دیا، راحت فتح علی خان ورلڈ ٹور کے تحت امریکا اور یورپ کے مختلف شہروں میں کانسرٹس میں مصروف ہیں،اسی ٹور کے دوران سوٹزر لینڈ کے شہر زیوریخ میں اپنے آنیوالے کانسرٹ کو راحت فتح علی خان نے خاص طور پر بالی وڈ کے آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کے نام کر دیا ہے۔ کئی بلاک بسٹرز کی فلمبندی کے لئے سوٹزلینڈ کے خوبصورت شہروں کا انتخاب کرنے والے ہدایت کار یش چوپڑا کی شہرت کے اس خاص پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے راحت فتح علی خان نے زیوریخ میں اپنے کانسرٹ کو یش چوپڑا کے نام کیا۔