2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:31
فلم اسکائی فال کا ممبئی میں ہوا رنگا رنگ پریمیئر
اے آر وائی - بھارتی اداکار بھی جیمز بونڈ کے پرستار نکلے ،فلم اسکائی فال کاممبئی میں ہوا رنگا رنگ پریمیئر شو۔ جیمز بونڈ زیرو زیرو سیون نے بھارت میں بھی اپنا مشن شروع کردیا۔ فلم اسکائی فال کا ممبئی میں ہوا رنگا رنگ پریمیئر۔ جس میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نےچار چاند لگادیئے۔
اداکار انیل کپور، سمیرا ریڈی، مدھر بھنڈارکر، بونی کپور،اور فرح خان فلم دیکھنے کے لئے تھے موجود۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ۔۔زیروزیرو سیون، اسکائی فال نے دنیا بھر کے باکس آفس پر بیس ملین پائونڈز کا زبردست بزنس کیا ہے۔