2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:42
امریکا میں سی ایم اے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب
اے آر وائی - امریکا میں ہوئی سی ایم اے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب۔۔گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ لاس اینجلس کی خوبصورت شام میں بکھرتی موسیقی سے سجی خوبصورت تقریب۔جس میں گلوکاروں کی آوازوں نے مزاح بڑھا دیا۔
میوزک ایوارڈز کی چھیالیسویں سالانہ تقریب میں ٹیلر سوئفٹ، میرانڈا لمبرٹ اور دیگر معروف گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس نے رنگ بکھیر دیئے۔گلوکارہ میرانڈا کو ملا سال کی بہترین گلوکارہ کاایوارڈ جس پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں۔جبہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ملا انٹرٹینر آف دی ایئر کا ایوارڈ۔۔ٹیلر اس اعزازکو حاصل کرنے پر بیحد فخر محسوس کررہی تھیں۔