3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:59
ٹوائیلائیٹ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو سولہ نومبرکوریلیز
اے آر وائی - انسان اور ویمپائر کی محبت پر بننے والی فلم ٹوائیلائیٹ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو سولہ نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔
اب ہوجائیے تیار ویمپائر کا سامنا کرنے کے لئے ویمپائر ایڈورڈ کولن کے ساتھ بیلا بھی ہوگئی ہے مقابلے کے لئے تیار۔ پہاڑوں پر چڑھتی، درختوں سے کودتی بیلا خود تو مکمل طور بن جائے گی ویمپائر لیکن اب اس کے ساتھ اس کی بیٹی کی جان کو بھی ہوگیا ہے خطرہ بیلا کے ویمپائر بننے سے مچ گیا ہے تہلکہ، دشمنوں کی ہوجائے گی چھٹی لیکن یہ بات اب بھی کررہی ہے پریشان۔
بیلا اور ایڈورڈ کی بیٹی انسان بنے یا ویمپائر۔انسانی دنیا سے واپس جانے والے وینپائر اپنے ساتھ بیلا کو تو لے آئے ہیں لیکن اب یہی بیلا ان کے لئے بن گئی خطرہ جان۔۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ۔۔ٹوائیلائیٹ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو سیریز کا آخری حصہ ہوگا۔ فلم سولہ نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ جس کے لئے کرسٹین اسٹورٹ اور رابرٹ پیٹنسن بےحد پرجوش ہیں۔
ٹوائیلائیٹ سیریز نے اب تک باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑے ہیں۔ سیریز کے لاسٹ پارٹ کے بارے میں ان سپر اسٹارز کو امید ہے کہ سنسنی خیز فلم۔۔ ٹوائیلائیٹ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو باکس آفس پر تہلکہ مچا کر رہے گی۔