تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:55

کھلاڑی786: اکشے کی پاکستانی میڈیا کو لائیو وڈیو پریس کانفرنس کی دعوت

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کے ساتھ واپس آرہے ہیں جس کے لیے اس بار انہوں نے دنیا بھرمیں اپنے مداحوں سمیت پاکستانی فینز کا بھی دھیان رکھا ہے۔فلم کی تشہیری مہم کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس کے لیے انوکھے اقدامات کرتے ہوئے کھلاڑی کمار نے پاکستانی میڈیا کو بھی لائیو وڈیو پریس کانفرنس کی دعوت دی ہے۔سرحدوں کو بھلاکر امن کا منفرد پیغام بھیجتے اکشے کمار نے ایک وڈیو پیغام میں پاکستانی صحافیوں کو پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔اس لائیو وڈیو کانفرنس کا انعقاد لاہور کے دی رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں 4نومبر کو سہ پہرڈھائی بجے کیا جائے گا،جس میں اکشے کمار ممبئی سے براہ راست صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے نظر آئینگے۔واضح رہے کہ ہدایتکار اشیش آر موہن کی فلم کھلاڑی786 میں اکشے کے ساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.