3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:1
سلمان خان نے اک بار پھر سگریٹ نوشی سے توبہ
اے آر وائی - بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان نے اک بار پھر سگریٹ نوشی سے توبہ کی۔ سلمان خان ہیرو کیا بنے ، چین اسموکر بھی ہوگئے۔ سگریٹ نوشی کی عادت اتنی پڑگئی کہ جان پر آگئی۔ اب ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ جب تک سگریٹ نہیں چھوڑیں گے صحت نہیں بنے گی۔
اس لئے سلو بھائی نے آخر کار سگریٹ اور شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا مگر اس بات پر حیران پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے بیانات تو سامنے آئے مگر عملی جامہ نہ پہنایا۔