تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:24

لندن: دس روزہ افریقن فلم فیسٹول 2012 جاری

اے آر وائی - لندن میں دس روزہ افریقن فلم فیسٹول دو ہزار بارہ جاری ہے۔ فلمی میلے کے منتظمین دنیا کو افریقا کا انوکھا چہرہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔



لندن میں یکم نومبر سے شروع ہونے والا افریقن فلم فیسٹیول اپنی چکا چوند کے ساتھ جاری ہے۔ افریقا بھر سے ستر بلاک بسٹر فلمیں، شارٹ فلمیں اور ڈاکومنٹریز فلمی میلے کی زینت بنیں گی۔



فلم فیسٹیول میں ستائیس فلموں کے پریمیئر بھی شامل ہیں۔ براک اومابا کی ہمشیرہ پر بننے والی فلم دی ایجوکیشن آف اوما اوباما بھی فیسٹول کا حصہ ہوگی جو امریکی الیکشن کے روز چھ نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے فلم فیسٹیول میں افریقا کے چھبیس ملکوں سے کہانیوں کی نئی رینج پیش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.