تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:35

فلم کھلاڑی786سات دسمبر کو ریلیز ہو گی،اکشے کمار

اے آر وائی - بھارتی فلمسٹار اکشے کمار کی نئی فلم کھلاڑی سات سو چھیاسی سات دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلم کے نام میں سات سو چھیاسی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ممبئی سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ فلم میں سات سو پچاسی لڑکیاں ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیتی ہیں اور وہ سات سو چھیاسی ویں لڑکی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ یہ فلم کامیڈی، ایکشن اور جذبات پر مشتمل ہو گی۔



انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کھلاڑی سات سو چھیاسی کا پریمیئر پاکستان میں بھی ہو اور وہ بھی پاکستان آئیں۔ اکشے کمار نے پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موسیقی کا معیار اور ٹیلنٹ بھارت سے بہت بہتر ہے۔ خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں پیار مذید بڑھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.