تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:53

پریانکا چوپڑا کی گائیکی کی ہوئی دنیا دیوانی

اے آر وائی - بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا کی گائیکی کی ہوئی دنیا دیوانی، ہالی ووڈ اداکار و گلوکاروں نے دے دی شاباشی ۔ مس ورلڈ سے بالی ووڈ ایکٹرس، ایکٹنگ سے سنگنگ.بالی ووڈ کی دیسی گرل نے انگلش سونگ گا کر کردیا کمال مچادیا دھمال۔ اٹھارہ سال کی عمر سے گانا گانے والی پریانکانےبہت سارے خواب دیکھے تھے۔ انہیں مس ورلڈبننے کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ کا خواب پوراکرنے کے بعد شوق ہواگلوکاری کا۔ جس کے لئے کئی دن تک گلا صاف کرتی رہیں۔ پی سی کے البم کا پہلا گانا اِن مائی سٹی ریلیز ہوتے ہی سب کو ہلا گیا۔



اس سونگ کے ذریعے دیسی گرل نے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ سوشل ویب سائیٹ پر سونگ کے ریلیز ہونے کے بعد اسپینش اور جمائیکن سنگرز بھی فین کلب میں شامل ہوگئے۔اور تو اور فلم ڈارک نائیٹ رائزز کے اداکار جوجف گورڈن بھی پریانکا کے مداحوں میں شامل ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.