تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

بالی ووڈ دبنگ خان، سلمان خان کا ایک اور نیا ریکارڈ

اے آر وائی - بالی ووڈ دبنگ خان، سلمان خان کا ایک اور نیا ریکارڈ۔ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم میں اداکاری کریں گے۔ بالی ووڈ کے موسٹ وانٹڈ خان، سلمان خان فلمی دنیا کے باڈی گارڈ ہر بار نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ہیں تیارسلو بھائی کی ہر فلم سو کروڑ کے بزنس تک ضرور پہنچتی ہے، لیکن اس بار سلمان خان ایک ارب پچیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم میں ایکشن دکھائیں گے۔



سلمان خان فلم کِک میں اب تک کا سب سے مشکل کرداراداکریں گے۔ ساجد نادیہ والا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کِک میں سلمان خان کی ہی ڈیمانڈ تھی فلم کِک کو بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے جس کے لئے سُنا ہے سلمان کا معاوضہ ایک کروڑ روپے ہوگا، یعنی سو کروڑ کابزنس کرنے والے فلمی اداکار کی جیب میں بھی سو کروڑ روپے ہوں گے۔ اگر ایسا ہوا تو سلمان خان کے پاس بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار کا ریکارڈ بھی محفوظ ہوجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.