تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:36

اوباما پر گانا،گھانا کے گلوکار کی تقدیر بدل گئی

اے آر وائی - گھانا میں ایک گلوکارنےامریکی صدر اوباما کی شان میں گانا کیا گایا اس پر شہرت کے دروازے کھل گئے۔



گھانا میں بھی کم پہچانے والے گلوکار ابوبکر احمد کا اوباما کی تعریف پرمبنی گانا "بلیک راسٹا" انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہوا۔ اس گانے کی بدولت ابوبکر نے مختصر وقت میں عالمی شہرت حاصل کرلی۔ یہی نہیں بلکہ گانے کی بھرپور فروخت سے اب اس کا شمار امیرگلوکاروں میں ہونے لگا ہے۔



ابوبکرکا کہنا ہے براک اوباما جمہوریت کے چیمپئن اور ان کے آئیڈیل ہیں۔ اوباماکو افریقی پس منظر کی بنا پرگھانا سمیت افریقی ملکوں میں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.