6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:56
امریکا: ایبٹ آباد آپریشن پر بنی فلم نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
اے آر وائی - امریکا میں اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن پر بننے والی فلم سیل ٹیم سکس نے پہلی بار سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا ریکارڈ قائم کردیا۔ سیل ٹیم سکس، دی ریڈ آن اسامہ بن لادن۔ خطرناک ترین آپریشن جس کے لئے کئی مہینوں تک امریکیوں نے منصوبہ بندی کی۔
سیل ٹیم سکس میں اسامہ پر امریکی حملے کی منصوبہ بندی اور پھر القاعدہ رہنما کو ٹارگٹ بنانے کے مناظر عکس بند کئے گئے ہیں۔ فلم میں ایبٹ آباد آپریشن کی خفیہ معلومات بھی موجود ہیں۔ آپریشن کی نوےمنٹ کی ویڈیو فلم کی بڑی خاصیت ہے۔ ایبٹ آباد کمپانڈ کی نگرانی، سی آئی اے ٹیم کی جاسوسی کی کہانی بھی اس میں شامل کی گئی ہے۔
ٹریلر میں امریکی صدر براک اوباما کی جھلک نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اس فلم کو انتخابی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسامہ آپریشن کو اوباما دور کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، اس لئے صدارتی الیکشن سے صرف دودن پہلے اس فلم ریلیزہونا معنی خیز ہے۔ فلم کو پہلی بار ستائیس لاکھ افراد نے دیکھا جونجی ٹی وی چینل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔