تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 20:16

میرافلم کی غیر قانونی ریلیز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی

اے آر وائی - اداکارہ میرا نے اپنی فلم پانچ منٹ پانچ کروڑ کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بطور ہیروئن بھارت میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم پانچ منٹ پانچ کروڑ کے پاکستانی حقوق ان کے پاس محفوظ ہیں مگر کچھ لوگ غیر قانونی طور پر اس فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ان کی اجازت کے بغیر پاکستان میں فلم کی نمائش کی تو وہ قانونی چارہ گوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.