7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:55
برطانوی ٹاپ ماڈل بھارت میں اپنے دوست کی سالگرہ منارہی ہیں
اے آر وائی - برطانیہ کی ٹاپ ماڈل نیئومی کیمپبل اپنے روسی دوست ولادیمیر ڈرونینزکی پچاسویں سالگرہ منارہی ہیں قلعہ مہران گر میں ۔ برطانیہ کی ٹاپ ماڈل نئیومی گیمبل اپنے روسی دوست۔ ولادیمیرکی پچاسویں سالگرہ کا جشن شایانہ شان اندز میں منارہی ہیں بھارتی ریاست راجھستان کے قلعہ مہران گر میں،قلعہ میں سالگرہ کی بھرپورتیاریاں ہیں جاری ہیں اور قلعہ کو مغلیہ طرز پر گاؤ تکیوں اور خوبصورت زری کی چادروں سے مزین بیٹھک سے سجایا جا رہا ہے ۔
مشرقی اسٹائل کی سالگرہ میں ہالی و ڈ کے اسی اسٹاز شرکت کے لئے مہران گر قلعہ پہنچ رہے ہیں ۔ کیٹ واک کوئین نیئومی کی دوست ولادیمیرکی پچاسویں سالگرہ کی چارروزہ تقریبات کی سجاوٹ اور لائیٹس ورک میں پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے ۔