تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:58

کاؤنٹ ڈریکولا کردار کے تخلیق کار کا 165 واں جنم دن

اے آر وائی - فلمی دنیا میں بہت کم ہی ایسے کردار ہیں جن کو زوال نہیں ہوتا اور ان ہی کرداروں میں ایسا ہی ایک کردار ہے کاؤنٹ ڈریکولا کا۔ یہ کردار ناول نگارکی سوچ سے نکل کر تاریخ کا حصہ بن گیا ۔ آج اس شہرہ آفاق کردار کے بانی بریم اسٹوکر کا ایک سو پینسٹھ واں یوم پیدائش ہے۔



اس ناول کے خالق بریم اسٹوکر لائثم تھیٹر میں کام کرتے تھے اور ڈریکولا کے علاوہ لیڈی آف دی شروڈ اور لائیر آف ڈی وائٹ وارم بھی ان کی تصانیف میں شامل ہیں ۔ بریم اسٹوکر کی آخری کتاب کے مطابق اٹھارہ سو کے اوائل میں اسٹوکر کی مالاقات لندن میں ایک بچے سے ہوئی جو شیشے کی بوتل میں مکھیوں کا پکڑتا تھا اور ان کے مر جانے تک ان کو اس بوتل میں بند رکھتا تھا اور اس ملاقات میں ہوا کاونٹ ڈریکولا کا جنم ۔



رومینیہ کے علاقے ٹرانسلوینیا میں رہینے والا کاؤنٹ ڈریکولا آدھی رات کو انسانی خون کی تلاش میں نکلتا تھا اور اپنے شکار کا خون چوس کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیتا تھا۔اٹھارہ سو ستانوئے میں لکھے گئے اس ناول کا کردار ان قدر جاندار ہے اب تک اس کتاب سے ماخوذ چالیس سے زائد فلیمں بنائی گئی ہیں۔ اس لازاول کردار میں کتاا دم ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا گیا جاسکتا ہے کہ ایک سو پینسٹھ سال کے بعد بھی ہر سال ہزاروں لوگ کاؤنٹ ڈریکولا کی کھوج میں رومینیہ کا رخ کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.