9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:50
ڈیینیل کریگ اپنے جمز بانڈ کے کردار سے زیادہ خوش نہیں
اے آر وائی - جیمز بانڈکے موجودہ ہیرو ڈیینیل کریگ اپنے جاسوس کردار سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔جاسوس جیمز بونڈکاکردار اداکرناکسی اعزاز سے کم نہیں اورایساکیوں نہ ہوکہ اس کردارکونبھانے والے چند دنوں میں ہی شہرت کی ان اونچائیوں پر پہنچ جاتے ہیں جوبرسوں کی ریاضت کے بعدبھی حاصل نہیں ہوتی۔۔۔
لیکن موجودہ جیمز بونڈ ڈینیل کریگ اس کردار سے کچھ خوش نہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ پہلی فلم کے بعدہی وہ اس کردار کومزیدادا نہیں کرناچاہتے تھے لیکن فلم پروڈیوسرزنے انہیں چنداورفلموں میں کام کرنے پرآمادہ کرلیا۔
حالیہ ریلیز کی گئی فلم ”اسکائی فال“ ڈینیل کریگ کی جیمزبونڈ سیریز میں تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل وہ ”کیسینو رائل“اور ”کوانٹم آف سولاس“ میں کام کر چکے ہیں۔