تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:20

عینک والا جن ٹی وی کے بعد اب تھیٹر میں۔۔

اے آر وائی - جنوں پریوں کی کہانیوں پر مشتمل بچوں کا مقبول ترین ڈرامہ عینک والاجن انیس سال گزرنے کے بعد آج بھی بچوں میں اسی طرح مقبول ہے ،ٹی وی پر تو اس ڈرامہ نے دھوم مچائی تھی اب تھیٹر میں بھی یہ ڈرامہ اپنی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے ۔



ٹی وی پر پندرہ سال چلنے کے بعد بچوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن نے لاہور کے الحمرا تھیٹر میں بھی اپنے چار سال پورے کرلیے ہیں۔تھیٹر میں دو سو قسطیں مکمل ہونے پر ڈرامے کے اداکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے ۔



عینک والا جن میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بچوں میں اپنی مقبولیت کبھی نہیں کھوئے گا۔ ڈرامہ کو دیکھنے کے لیے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ انکے بچپن کی حسین یاد ہے۔ شائقین کاکہنا ہے کہ ڈرامے میں نستور ، ہامون جادو گر ، بل بتوری اور زکوٹا جن جیسے منفرد کردارادا کرکے اداکاروں نے اس ڈرامے کو امرکردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.