12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:33
ہالی وڈ ریحانہ بن رہی ہیں جیمز بانڈ گرل
اے آر وائی - ہالی و ڈ کی معروف گلوکارہ ریحانہ جلد ہی مشہور ترین سیریز جیمز بانڈ فلم میں جلوے دیکھانے والی ہیں۔ گلوکاری کا میدان فتح کر نے کے بعد اب ریحانہ اداکاری بھی کریں گی جس کی ابتدا وہ حال ہی میں کر بھی چکی ہیں۔
پاپ موسیقی کی دنیا میں نوجوانوں کی اولین پسند ریحانہ جلوہ گر ہو سکتی ہیں جیمز بانڈز سیریز میں۔۔۔حال ہی میں فلم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ریلیز ہو نے والی جیمز بانڈ اسکائی فال کے رنگا رنگ پرمئیر نے دنیا بھر میں شائقین فلم کو دیا نیا انداز فلم اسکائی فال کو تھرل اور ایکشن سے بھر پور بنانیوالے اداکار۔۔۔۔ ڈئینل کریگ۔۔۔۔۔ نے ہالی وڈ سلیبریٹی۔۔۔۔گلوکارہ ریحانہ۔۔۔۔۔ کو بنایا جیمز بانڈ گرل کہتے ہیں کہ ریحانہ بنیں اگر جیمز بانڈ گرل تو فلمی سیریز دھوم مچا دے گی۔۔
ریحانہ بھی جیمز بانڈ گرل بننے کے لئے ہیں کافی پر عزم کیونکہ وہ حال ہی میں بننے والی فلم۔۔بیٹل شیپ۔۔میں ادائیں دیکھا چکی ہیں۔۔۔۔۔