تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:39

لاس اینجلس :ٹوائیلائٹ سیریز کی’ دی بریکنگ ڈان 2 ‘کا پریمئر

جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکی شہر لاس اینجلس میں اسٹیپلز سینٹر کیساتھ موجود نوکیا تھیٹر میں ٹوائیلائٹ سیریز کی آخری فلم دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کا ریڈ کارپٹ پریمئر آج منعقد کیاجائیگا جس کے لیے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے اس مقام پر اپنے خیمے لگالیے ہیں۔فلم کے پریمئر میں مرکزی کرداروں رابرٹ پیٹنسن ،کرسٹین اسٹیورٹ اور ٹیلر لاٹنر سمیت فلم کے ہدایتکار بل کانڈن،پروڈیوسر وِک گاڈفرے اور دیگر اداکارشرکت کرینگے جنکی ایک جھلک پانے کے لیے یہ دیوانے مداح ایک ہفتے پہلے سے ہی یہاں جمع ہونا شروع ہوگئے۔واضح رہے کہ ٹوائیلائٹ سیریز کی آخری فلمThe Breaking Dawnپارٹ ٹو 16نومبر سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.