12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:22
ابھیشک بچن وزیر اعظم بنیں گے
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارابھیشک بچن اب فلم میں راجیو گاندھی کا کردارنبھاتے ہوئے وزیر اعظم بنیں گے ۔ ابھیشک بچن اب کریں گے بھارت پر راج۔ مگر یہ حقیقت نہیں بلکہ فلم کی حد تک پورا ہوسکے گا۔
بالی ووڈ میں سونیا گاندھی کے شوہر اور بھارت کے چھٹے وزیر اعظم راجیو گاندھی پر بن رہی ہے فلم۔ جس میں ابھیشک بچن کانام لیڈنگ کیریکٹر کے لئے لیاجارہاہے،فلم کے بارے میں یہ بھی کہاجارہاہے کہ کرینہ کپور سونیا گاندھی بنیں گی ۔
فلم میں وزیر اعظم بننے کا خواب ابھیشک کے لئے جتنا پرکشش ہے اتنا ہی تنازعوں کی وجہ سے خطرناک بھی ہے۔