تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:32

ہالی ووڈاداکارہ میگن فوکس سے ڈولفنز کی دوستی

اے آر وائی - ہالی ووڈاداکارہ میگن فوکس سے ڈولفنز کی دوستی ہوئی ۔ میگن نے کیں باتیں اورڈولفنز نے کیں ڈھیروں شرارتیں ۔

ڈولفن اورانسان کی دوستی ہےصدیوں پرانی۔ ہالی ووڈ ایکٹرس میگن فوکس کو ملا ایک دن ڈولفنز کے ساتھ گزارنے کا موقع ایک کمرشل کے ذریعے۔



شوٹنگ کے دوران میگن فوکس کو یوں لگا جیسے ان کا بچپن لوٹ آیا۔۔نیلے پانیوں سے نمودار ہوتی ڈولفنز سے میگن نے کیں باتیں۔ ڈولفنز ان کی بات کو سن سن کر جواب بھی دیتی رہیں۔انہیں میگن فوکس کی دوستی ایسی بھائی کہ کرڈالی ڈھیروں شرارتیں خوب کرتب دکھائے، پانی میں ادھر سے ادھر خوشی کے مارے جھومتی رہیں اور ڈانس بھی کر دکھایا۔



میگن فوکس نے ڈولفنز کے ساتھ خوبصورت لمحوں کو بِتانے پر کمپنی کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے یہ کمرشل ملا۔ کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ان کی میرین بائیولوجسٹ بننے کی خواہش بھی پوری ہوئی۔ ڈولفنز سے دوستی اور میرین بائیولوجسٹ جیسے خوابوں کو حقیقت کا رنگ ملا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.