13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:44
’ جب تک ہے جاں‘ نے ’سن آف سردار‘کو گرما دیا
اے آر وائی - بالی ووڈ ایکشن بوائے اجے دیوگن کو ہے شاہ رخ خان پر بیحد غصہ، کہتے ہیں فلم ایک ساتھ کرنے کے بعد اب دوستی نہیں ہوسکتی۔۔ دیوالی کا تھا سب کو انتظار۔۔اس موقع پر فلمی دنیا میں ڈائیلاگز کی آتش بازی جاری ہے۔
شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ہیں خوب ناراض۔فلم” سن آف سردار“ بھی آج ہی ریلیز ہوئی ہے لیکن اس فلم نے اجے کے دل میں کنگ خان کے خلاف غصہ بھردیا۔اجے کہتے ہیں ”جب تک ہے جاں“ نے ”سن آف سردار“ کا پارہ چڑھا دیا۔۔کامیڈی فلم تو دیوالی کی ڈیمانڈ ہے۔اس میں رومانٹک فلم کیوں آگئی۔اجے کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو اب شاہ رخ سے دوستی نہیں رہی۔۔