15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:16
ممبئی:ایشوریا اور ابھیشک بچن نے غریب بچوں کو دیا سرپرائز
اے آر وائی - بھارت میں منایا گیا بچوں کا دن۔۔ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے غریب بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔ ننھے منے بچوں کے ہاتھوں میں ہیں خوشیوں کے جگنو۔غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام کیا بالی ووڈسپر اسٹارز ایشوریارائے اور ابھیشک بچن نے۔
فلمی دنیا کے دو ستاروں نے ممبئی میں اچانک ہی بے گھر بچوں کے پاس پہنچ کر سرپرائز دیا۔بچے انہیں دیکھ دیکھ کر حیران اور خوش ہوتے رہے۔ایشوریا ان کے ساتھ کھیلتی بھی رہیں اور گانے بھی گائے۔
ساتھ ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بچن لطیفے سنا سناکر بچوں کو خوش کرتے رہے۔ابھیشک نے کہا کہ یہی معصوم مسکراہٹیں کل کا سنہرا مستقبل ہے۔اس لئے ان کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر انوکھی خوشی ملی۔ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کی پہلی سالگرہ منانے کابھی پلان بتایا۔
انھوں نے کہا کہ بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لئے خوب دھوم دھام سے تیاریاں جاری ہیں۔اس کیلئے داداامیتابھ بچن نے اسپیشل سالگرہ منانے کا سوچا ہے۔۔بھارت میں ہر سال چودہ نومبرکو چلڈرن ڈے منایاجاتا ہے۔