تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:6

فلم جب تک ہے جان پاکستانی سنیماگھروں میں بھی چھا گئی

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم جب تک ہے جان پاکستانی سنیماگھروں میں بھی چھا گئی۔ پاکستان میں فلم کو ریلیز کیا ہے آئی ایم جی سی گلوبل اینٹرٹینمنٹ نے جبکہ فلم کا میڈیا پارٹنر اےآروائی ڈیجیٹل ہے ۔ جب تک ہے جاں۔ ایک ٹرائی اینگل لوو اسٹوری ہے۔ رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کی آخر کار جیت ہوگئی۔



کئی دنوں سے سن آف سردار سے ہونے والی جنگ کافیصلہ ہوگیا اور فلم نے پہلے ہی دن سولہ کروڑ کابزنس کرلیا۔ جبکہ سن آف سردار دس کروڑکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم نے بھارت میں سولہ کروڑ، برطانیہ میں تین لاکھ پچیس ہزار جبکہ امریکہ میں تین لاکھ تینتیس ہزارکا بزنس کرکے چھاگئی۔ فلم کی کامیابی نےشاہ رخ خان کو ثابت کردیا کہ اب بھی انہیں لوگ رومینٹک ہیرو کے طورپر دیکھنا چاہتے ہیں۔



فلم کے بارے میں کہا جارہاہے کہ چند ہی دنوں میں جب تک ہے جان۔ سوکروڑکلب میں داخل ہوکر ریکارڈ قائم کرے گی۔ دنیا بھر میں باکس آفس پر حکمرانی کرنے کے بعد فلم پاکستانی سنیماگھروں پر بھی دھوم مچانے آگئی ہے۔ پاکستان میں فلم کو ریلیز کیا ہے آئی ایم جی سی گلوبل اینٹرٹینمنٹ نے جبکہ اےآروائی ڈیجیٹل فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.