تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:19

ایشوریا اور ابھیشک کا غریب بچوں کو سرپرائز

اے آر وائی - بھارت میں منایاگیا بچوں کا دن ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے غریب بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں ۔

ننھے منے بچوں کے ہاتھوں میں ہیں خوشیوں کے جگنو۔غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام کیا بالی ووڈسپر اسٹارز ایشوریارائے اور ابھیشک بچن نے فلمی دنیا کے دو ستاروں نے ممبئی میں اچانک ہی بےگھر بچوں کے پاس پہنچ کر سرپرائز دیا۔



بچے انہیں دیکھ دیکھ کر حیران اور خوش ہوتے رہے۔ایشوریا ان کے ساتھ کھیلتی بھی رہیں اور گانے بھی گائے۔ ساتھ ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بشن لطیفے سنا سناکر بچوں کو خوش کرتے رہے۔ابھیشک نے کہا کہ یہی معصوم مسکراہٹیں کل کا سنہرا مستقبل ہے۔اس لئےان کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر انوکھی خوشی ملی۔



ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کی پہلی سالگرہ منانےکابھی پلان بتایا۔انھوں نے کہا کہ بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لئے خوب دھوم دھام سے تیاریاں جاری ہیں۔اس کےلئے داداامیتابھ بچن نے اسپیشل سالگرہ منانے کا سوچا ہے بھارت میں ہر سال چودہ نومبرکو چلڈرن ڈے منایاجاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.