تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:57

لیڈی گاگا کا ارجنٹائن میں پرجوش استقبال

اے آر وائی - امریکی پاپ اسٹار لیڈی گاگا کے ارجنٹائن پہنچنے پر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ آج ہونے والے کنسرٹ سے ایک دن پہلے ہی مداحوں نے اسٹیڈیم میں کیمپ لگا لئے تھے۔ لیڈی گاگا کے ارجنٹائن پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پرجوش استقبال کیا گیا ۔ بہت سے مداح لیڈی گاگا کو ایک نظر دیکھنے کیلئے ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے۔



لیڈی گا گا ارجنٹائن کے ریور پلٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ کنسرٹ سے ایک دن پہلے ہی سینکڑوں مداحوں نے اسٹیڈیم میں کیمپ لگا لئے تھے اور کنسرٹ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔۔۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کئی گھنٹوں سے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو کو لائیور پرفارم کرتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.