16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:37
ابھیشک بچن کا لاڈلی بیٹی کو پہلی سالگرہ پر بیش قیمت کار کا تحفہ
جیو نیوز - ممبئی … امیتابھ بچن کی پوتی کو اپنی پہلی سالگرہ پر ایک محبت بھرا تحفہ مل گیا ہے، اور یہ تحفہ ہے کار کا۔ پاپا ابھیشک نے پہلی سالگرہ پر لاڈلی بٹیا ارادھیا کو سرخ رنگ کی مِنی کْوپر ایس کا گفٹ دیا ہے۔ دادا، دادی تو ارادھیا کی سالگرہ پر اس قدر خوش ہیں کہ پوتی رانی کو گاڑی میں بٹھا کر سیر کو چل دیئے لیکن ارادھیا آگے نہیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھیں تھیں۔ پاپا نے بٹیا کو گاڑی تو دے دی، لیکن اس کا لائسنس بننے میں طویل عرصہ لگے کا۔