16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:16
ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو ریلیز ہوگئی
اے آر وائی - تھاجس کا انتظار، آہی گیا وہ شاہکار ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو آج ریلیز ہوگئی ۔ جس کے ساتھ ہی ٹوائیلائیٹ سیریز بھی اختتام کو پہنچی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈقائم کر ڈالے ۔
انسانوں اور ویپمپائرز کے درمیان بنے کئی رشتے۔ محبت اورنفرت کی جنگ سالوں تک چلتی رہی۔ ویمپائرایڈورڈ کولن کوانسانی دنیامیں مگن مگن لڑکی بیلا سے ہوئی محبت۔ مگر یہ محبت ویمپائرز کے دشمن وکو ہرگز نہ بھائی اور انھوں نے بیلا پر حملہ کردیا ۔ ویمپائرزکی آپس کی لڑائی میں بیلا پر کیا کیا نہ گزری ۔ مگر آخر کار جیت محبت کی ہوئی اوربیلا کی شادی ویمپائر ایڈورڈسے ہوگئی ۔ جس کے بعد ان کی بیٹی کی زندگی بچانے کا مسئلہ سامنے آیا ۔
مگر اب بیلا عام سی لڑکی نہیں رہی بلکہ خود بھی ویمپائر بن چکی ہے ۔ اسے لڑنا بھی آگیا ہے ۔ دوہزارآٹھ میں اسی نام سے مشھور کتاب پر فلم بنی ٹوائیلائیٹ سیریز کے چارپارٹس نے اب تک دوبلین سے زیادہ کا بزنس کیا۔اور اب لاسٹ پارٹ نے ریلیز سے پہلے ہی مداحوں کو سحر میں جھکڑ لیا،فلم کےنوے فیصد ٹکٹس ریلیزسے پہلے فروخت ہوکر اپنی ہی فلم کا بنایاہواریکارڈ توڑ گئی ۔