20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:52
ٹوائیلائٹ فائنل پارٹ:8ویں سب سےزیادہ بزنس کرنےوالی فلم
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ سیریز نے جاتے جاتے اپناجادو دکھا ہی دیا۔فلم پہلے ہفتے سب سےزیادہ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ لسٹ میں آٹھویں نمبر پرآگئی۔ ویمپائرز کے اثر میں انسانی دنیا آہی گئی۔ایک لڑکی محبت نے ویمپائرز کوفاتح بنادیا۔ ٹوائیلائیٹ سیریز کا ہوا اختتام ۔
فلم نے اب تک کئی شاندار ریکارڈز قائم کئے،مگر جاتے جاتے بھی کسرنہیں چھوڑی۔اور بناڈالا ایک نیا ریکارڈ۔فلم ہالی ووڈ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے ، جنھوں نے ریلیز کےآغاز میں ہی شانداربزنس کیا۔ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے تین دن میں تین سو چالیس ملین ڈالرز کابزنس کرکے تاریخ میں نام شامل کرلیا ۔مگر اب بھی فلم دی ایوینجرزکا ریکارڈ نہیں توڑ پائی جس نے پہلے ہی دن دوسوسات ملین ڈالرکابزنس کیاتھا۔
دوسرے نمبر پر ہے ہیری پوٹر سیریز جس نے اپنے فائنل پارٹ سے ایک سو انہیتر ملین ڈالر کاکھڑکی توڑ بزنس کیاتھا۔اور تیسرے نمبر پر ہے ڈارک نائیٹ رائزز۔جس نے ایک سو ساٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کیا۔جس کے بعد ٹوائیلائیٹ سیریز کے فائنل پارٹ نے اپنا کمال دکھایا ہے۔