3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:51
پیرس ہلٹن کے فیشن اور گائیگی کی بھارت میں دھوم
اے آر وائی - امریکی گلوکارہ اور سوشلسٹ پیرس ہلٹن نے اپنے فیشن اور گائیکی سے بھارت میں دھوم مچادی۔ گووا جیسی حسین جگہ پر ہوگئی ہے رنگوں کی برسات۔گلوگارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن انڈیا ریزورٹ فیشن ویک کاافتتاح کرنے آن پہنچی ہیں۔مداحوں نے ان کا کیا پرجوش استقبال۔
پیرس ہلٹن نے ریمپ پر واک کرکے بھارتی مداحوں کا دل جیت لیا۔پیرس ہلٹن بھارت آتے ہوئے اپنے فیشن کلیلشن کو بھی ساتھ لے آئیں جس کولانچ کرتے ہوئے ہلٹن خوش نظرآرہی تھیں۔
صرف یہی نہیں گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے اسٹیج پر اپنی گائیکی سے سب کو حیران کردیا۔بھارتیوں کو ہرگز امید نہ تھی کہ ہلٹن ان کی خاطر ڈی جے بن کر محفل کا رنگ جما دیں گی۔