تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:20

سنجو باباکی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ی فلم پولیس گری کا ٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ویسے تو پولیس کورٹ میں جاکر گرفتاری پیش کردی ہو لیکن انکے بالی ووڈ کیرئیر پر سوالیہ نشان نہیں اُٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی انکی نئی ایکشن کامیڈی فلم"پولیس گری"کے پروڈیوسرز نے فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا ہے۔ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں انکے مدِ مقابل پراچی ڈیسائی بحیثیت ہیروئن ،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزیک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپوریہ فلم"پولیس گری"رواں سال5جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.