تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 4:14

ہالی ووڈ میگا اسٹار لیڈی گاگا نے اپنے نام کا پرفیوم متعارف کرادیا

جیو نیوز - نیویارک … نیویارک میں رنگوں سے بھری ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہالی ووڈ کی میگا اسٹار لیڈی گاگا نے لیڈی گاگا فیم نام کا نیا پرفیوم متعارف کرایا۔ لیڈی گا گا نے تقریب میں شاندار انداز میں اینٹری دی، وہ کالے لباس میں ملبوس پرفیوم کی بوتل میں بیٹھ کر تقریب میں آئیں تو محفل میں موجود تمام لوگوں نے پر جوش استقبال کیا۔ لیڈی گاگا کی اینٹری کی خاص بات یہ رہی کہ وہ جیسے ہی پرفیوم کی بوتل سے اتریں تو لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں۔ فیم پرفیوم کے بارے میں لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ اس کی بھینی بھینی خوشبو اس کو دوسرے تمام پرفیومز سے منفرد کرتی ہے، اس کی ایک اور خاص بات اس کا کالا رنگ ہے جو اسپرے ہونے کے بعد بالکل صاف ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.