26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:5
لاس اینجلس :اینی میٹڈ فلم ”فرینکن وینی“ کا پریمئر،ستاروں کی شرکت
جیو نیوز - لاس اینجلس . . . اینی میٹڈ فلم فرینکن وینی کا پریمیر لاس اینجلس میں ہوا جس میں شو بز سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ اینی میٹڈ فلموں کے شوقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیلی فورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس کی یہ شام اس لئے اہم تھی کہ وہاں اینی میٹڈ فلم میں دلچسپی رکھنے والوں کی لئے ایک بڑی خبر تھی۔لاس اینجلس میں ہوا اینی میٹڈ فلم فرینکن وینی کا پریمئیر۔ اینی میٹد فلم بلیک اینڈ وائٹ فلم کی کہانی اس لڑکے کی ہے جس کا مرا ہوا کتا دوبارہ زندہ ہوتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ٹم برٹن کے مطابق فلم بناکر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے پرانے ساتھیوں نے اس فلم کی تیاری میں ان کی مدد کی ہے۔ برٹن 1984 میں فرینکن دینی کی ایک چھوٹی کہانی بناچکے ہیں جس کی بنیاد بھی ایک لڑکے کے پیارے کتے پر ہے جو ایک کار حادثے میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے۔