تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:28

جیمز بونڈ فلم سیریزکے پچاس سال مکمل ہونے پر لندن میں انوکھی نمائش

جیو نیوز - لندن. . . جیمز بونڈ فلم سیریز کی پہلی فلم کے ریلیز کے پچاس سال مکمل ہونے پر لندن میں ایک انوکھی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اس فلم سیریز میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا پیش کی گئیں۔اس نمائش میں بونڈ فلموں کے ہیرو، ہیروئین اور ولن کے استعمال میں رہنے والی کاروں ، ملبوسات اور گھڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا۔ نمائش کے آرگنائزر کے مطابق جیمز بونڈ سیریز کے دس مقبول آیٹمز کی 5 اکتوبر کو نیلامی ہوگی جس میں بونڈ فلمز کی کاریں سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ گزشتہ پچاس سالوں میں جیمز بونڈ فلم سلسلے کی23 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جس میں ایکشن اور ٹیکنالوجی کا انوکھا امتزاج شائقین میں بے حد مقبول ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں اس سیریز میں حصہ لینے والی دیگر بونڈ گرلز نے بھی شرکت کی، تاریخ کی طویل ترین فلم سیریز پر مبنی یہ نمائش 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.