تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:29

لاہور:الحمرا ہال میں 2 روزہ موسیقی فیسٹیول ختم

جیو نیوز - لاہور…الحمرا ہال لاہور میں 2 روزہ موسیقی فیسٹیول ختم ہو گیا،دوسرے روز نئے گلوکاروں کے ساتھ سینئر فنکاروں نے بھی پرفارم کیاموسیقی فیسٹیول کااہتمام لاہور آرٹس کونسل نے کیاتھا۔دوسرے روز سجائی گئی محفل میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رقاصا انجمن نے مختلف گیتوں پر پرفارم کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔گلوکار عدیل برکی نے بھی صوفیانہ کلام کے علاوہ مختلف گیت اور غزلیں پیش کیں ، جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.