تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:23

سکندر صنم نے کیمو تھراپی کے بجائے روحانی علاج کا فیصلہ کرلیا

جیو نیوز - کراچی…کلچرل رپورٹر…اسٹیج کے معروف اداکار سکندر صنم نے روحانی علاج کرانے کا فیصلہکرتے ہوئے کیمو تھراپی کرانے سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار سکندر صنم جو معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے لیبارٹری ٹیسٹ کے اجزا سے انکشاف ہوا کہ وہ سرطان میں مبتلا ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ ان کی مقامی اسپتال میں کیمو تھراپی بھی ہوچکی تھی اور ان کے علاج کے سلسلے میں پڑوسی ملک کے ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرلیا گیا تھا جنہوں نے ان کے کینسر کو قابل علاج قرار بھی دیا تھا ۔اسی دوران انہوں نے میرپور خاص کی ایک روحانی شخصیت سے بھی رجوع کیا جن کے علاج سے انہیں افاقہ ہوا جس پر گزشتہ دنوں ہونے والی دوسری کیموتھراپی دوستوں اور گھر والوں کے بے حد اصرار کے باوجود کرانے سے معذرت کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے 40 روز روحانی علاج کرانے دیا جائے اس کے بعد جو کہا جائے گا اسے وہ قبول کرلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.