تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:39

نیوی آڈیٹوریم میں میوزیکل پروگرام بند،فیملی اورینٹیڈ پروگرامز ہونگے

جیو نیوز - کراچی … فرقان احمد یوسفی… نیوی آڈیٹوریم کے حکام نے فیملی اورینٹڈ پروگرام پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں جس کے بعد میوزیکل پروگرام کا سلسلہ فی الحال روک دیا گیا اس بارے میں نیوی آڈیٹوریم کے پروڈیوسر شہزاد عالم کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی اور ہے کہ آڈیٹوریم میں ایسے ڈرامے اور پروگرام پیش کئے جائیں جنہیں زیادہ سے زیادہ فیملیز دیکھنے آئیں۔ مگر ہمیشہ فنکاروں کی نجی چینلز پر مصروفیات اور دیگر مالی معاملات نے رکاوٹ ڈالی باوجود اس کے ہم نے کئی ڈرامے پیش کئے اس سلسلے میں عیدالفطر کے ڈرامے کی مثال سامنے ہے جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے فیملیز کے ساتھ آکر دیکھا اور یوں اس آڈیٹوریم میں کامیاب ڈراموں کا آغاز ہوا۔ عیدالاضحی اور بعد میں بھی اسی طرح کے فیملی اورینٹڈ ڈرامے پیش کئے جائیں گے جبکہ دیگر ہونے والے شوز میں بھی ایسے پروگراموں کو اجازت دی جائے گی جنہیں دیکھنے کیلئے فیملیز نیوی آڈیٹوریم کا رخ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.