8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:5
بھارتی اداکار جان ابراہم کافٹنس کے شعبے میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
جیو نیوز - ممبئی… بھارتی اداکار جان ابراہم کاروباری دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ اپنی سابق محبت بپاشا باسو کی طرح انہوں نے بھی فٹنس کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز کی کاروباری سرگرمیاں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ کرکٹ ٹیمز میں سرمایاکاری، ورک آوٴٹ ڈی وی ڈیز، ریسٹورنٹس وغیرہ کے ذریعے کئی ایکٹرز اور ایکٹریسز کاروباری دنیا میں اپنا نام کما چکے ہیں اور اب باری ہے اس شعبے میں جان ابراہم کی اپنی قسمت آزمانے کی۔ جان ابراہم فٹنس کے نام سے جمز کی ایک چین کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلے جم پر کام شروع بھی کر چکے ہیں۔ یہ ہائی ٹیک جم ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع ہو گا جہاں اس مقصد کے لیے وہ زمین بھی خرید چکے ہیں۔