تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:29

ٹی وی ریالٹی شو کی میزبانی: سلمان خان مہنگے ترین اداکار بن گئے

جیو نیوز - ممبئی … بڑی اسکرین کے دبنگ خان بن گئے ٹی وی کے بادشاہ خان، چھوٹی اسکرین کے مقبول ریالٹی شو کے نئے سیزن کی قسط کیلئے 4 کروڑ کے قریب معاوضے نے سلمان خان کو بنا دیا ہے بھارتی ٹی وی پر جلوہ گر ہونے والا مہنگا ترین بالی ووڈ اسٹار۔ گزشتہ سیزن اسی شو کی ایک قسط کیلئے 2.8 سے 3 کروڑ روپے تک کا معاوضہ حاصل کرنیوالے بالی ووڈ کے رولنگ خان سلمان کا راج بھارتی ٹی وی تک آپہنچا۔ کہا جارہا ہے کہ باکس آفس پر تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کرنیوالے سپر اسٹار خان اس شو کے نئے سیزن کی میزبانی کیلئے فی ایپی سوڈ 4 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ لے رہے ہیں۔ ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالے بالی ووڈ اداکاروں میں سلمان کے پہلے نمبر کے بعد 3 کروڑ فی ایپی سوڈ معاوضے کے ساتھ دوسرا نمبر عامر خان کا ہے، جبکہ 2 کروڑ روپے فی ایپی سوڈ کے ساتھ شاہ رخ خان اور ریتک روشن کا تیسرا اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا ڈیڑھ کروڑ فی قسط کی آمدنی کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔ تاہم بالی ووڈ کے شہشناہ اور لیجنڈ امیتابھ چھوٹی اسکرین پر کامیابی سب سے نرالی ہے، جنہیں کون بنے گا کروڑ پتی کے 3 سیزن کی میزبانی کیلئے مجموعی طور پر 100 کروڑ کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.