تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:33

سنجے دت کے گھر پر نوراتری کی تقریب، اداکاروں کی شرکت

جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے گھر پر نوراتری کا تہوار منایا گیاجس میں مختلف اداکاروں نے شرکت کی۔ ممبئی میں سنجے دت کے گھر پر ڈیوڈ دھون، راج کمار ہیرانی، جیا بچن سمیت کئی اسٹارز نے روایتی انداز میں نوارتری میں شرکت کی۔ بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹھی نے خاص طور پر دعا دی، 9روزہ تہوار میں ہندو برادری درگا دیوی کی پوجا کرتے ہیں، ہندووٴں کے عقیدے کے مطابق ان کی دیوی انہیں خوشیاں اور خوشحالی دے کر برائیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ روایتی کھیل گربا اور ڈانس ڈانڈیاں بھی کھیلی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.