تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:26

گہوارہ ادب کے تحت ڈاکٹر مظفر اور ڈاکٹر تقی کی کتابوں کی تقریب رونمائی

جیو نیوز - شکاگو …گہوارہ ادب شکاگو کے زیر اہتمام ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی کی کتاب بلیک ہول اور ڈاکٹر تقی عابدی کی کتاب فیض فہمی کی تقریب رونمائی اور ہفت روز ہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امریکہ و کنیڈا کے علاوہ پاکستان اوربھارت کے نامور شعراء میر ہاشم علی(بھارت)، ڈاکٹر تقی عابدی (کینیڈا)، انور علی رومی (پاکستان)، ذکیہ غزل (کنیڈا) ، فرح اقبال، کاشف حیدر اور قیصر نقوی نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے ۔ جبکہ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر تقی عابدی نے کی ۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر تقی عابدی اور ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی نے اپنی کتابوں کا تحفہ قونصل جنر ل کو پیش کیا۔ اس موقع پرشکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل ظہیر پرویز خان سمیت یہاں مقیم ممتاز ادیبوں و شاعروں پاکستانی و بھارتی کمیونٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجو د تھیں ۔ اس موقع پر قونصل جنرل ظہیر پرویز خان نے گہوارہ ادب کی جانب سے عظیم کتب کی پذیرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی گہوارہ ادب کے پروگراموں میں شرکت کا موقع ملا ہے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض گہوارہ ادب کے انچارج اطہر صدیقی اور پر وفیسر مسرور قریشی نے کی۔ اس موقع پر فیض فہمی کے مصنف ڈاکٹر تقی عابدی نے کتاب کی تالیف ، مقالہ جات کے جمع کرنے کے مراحل اور خود فیض کی شاعری، نثر، خطوط اور دیگر گوشوں پر اپنے مضامین لکھنے کے مقاصدبتائے۔ ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی نے کہاکہ بلیک ہول ایک سائنسی موضوع ہے اس کو بطور ڈرامہ اردو میں تحریر کیا ہے۔ تقریب میں شریک مقررین جن میں ڈاکٹر صادق نقوی ، ڈاکٹر عابد اللہ غازی ، سید ہاشم علی ، پروفیسر مسرور علی قریشی ، جمال صدیقی، محمد اطہر صدیقی، عشرت حسین عشرت ، ڈاکٹر خورشید خضر اور ذکیہ غزل نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.