تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:55

عامر ،رانی اور کرینہ کی نئی ’تلاش‘کے گانے ’جی لے ذرا‘ کی وڈیو آگئی

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…عامر خان اور رانی مکھرجی کی آنے والی فلم’تلاش‘کے نئے گانے ’جی لے ذرا‘کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔معروف گلوکار وشال ڈلڈانی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ’جی لے ذرا ‘کے بولوں پر مبنی اس گانے میں فلم کے ہیرو عامر(انسپکٹر شیخاوت) اور رانی کی بے مثال شادی شدہ زندگی کو کڑواہٹ کی طرف جاتے دکھایا گیا ہے جس کی موسیقی رام سمپاتھ نے دی ہے۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کیساتھ مل کر لکھی ہے جبکہ یہ فلم 30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جا ئیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.