تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:8

تاریخ میں پہلی بار صرف ایک فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی

جیو نیوز - لاہور…عید الاضحیٰ پر لالی وڈ کے پرستاروں کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار صرف ایک ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔لالی وڈ کا یہ خلاء بالی وڈ کی دو فلمیں پرکریں گی،۔کبھی عید کے دنوں میں پاکستانی سینماوٴں پر لالی وڈ کا ہی راج ہوتا تھا ،آج کل لالی وڈ میں بحرانوں کا یہ عالم کہ عید الاضحیٰ پر پہلی بار صرف ایک فلم اور وہ بھی پنجابی ”شیر دل “نمائش کیلیے پیش کی جا رہی ہے۔لالی وڈ کی اس حالت کا پورا فائدہ اٹھایا بالی وڈ نے،عید پر دو بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں گی،ان میں ڈائریکٹر پرکاش جھا کی فلم ”چکر ویو“ شامل ہے جس میں ارجن رام پال،منوج باجپائی،اوم پوری اور ایشا گپتا مرکزکی کردار ادا کر رہے ہیں۔عمران ہاشمی کی فلم ’رش‘بھی عید کی فلموں میں شامل ہے۔اس میں نیہا دھوپیا اور آدتیہ پنچولی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.