27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:17
اکشے کمار کی نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کے گانوں کی وڈیو زجاری
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کیساتھ واپس آرہے ہیں اور انکی آنے والی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786کے ٹیزر ٹریلرکے بعددو گانوں کی وڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔بلما کے بولوں پر مبنی گانے کو شریا گھوشال اور شری رام جبکہ لونلی(Lonely) کو ہمیش اور یو یو ہنی سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو اکشے کمار آسن کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانوں کی موسیقی ہمیش نے دی ہے۔ہدایتکار اشیش آر موہن کی اس فلم میں اکشے کیساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔