تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40

عید پرلالی ووڈ فلم’ شیر دل‘ کی نمائش، شائقین کا جو ش و خروش

جیو نیوز - لاہور…عید قرباں پر ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی واحد پنجابی فلم پہلے روز پسندیدگی کے اعتبار سے نمبر ون رہی ، فلم بینوں نے مزید پاکستانی فلموں کی نمائش کا مطالبہ کر دیا۔فلم شیر دل کی نمائش کے پہلے روزٹکٹ کیلئے لمبی قطاریں ، شائقین کا رش اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔فلم کی کاسٹ میں شان،صائمہ، صلہ حسین،شفقت چیمہ اوراحمد بٹ شامل ہیں۔فلم بینوں نے عید کے پہلے روز بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ پنجابی فلم کو ملنے والے حوصلہ افزاء رسپانس سے سینما بزنس پر مایوسی کے بادل چھٹ گئے ہیں ، نہ صرف لالی وڈ کے فلم ساز خوش ہیں بلکہ شائقین مزید پاکستانی فلموں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔فلم بینوں کاکہنا تھاکہ اچھی فیملی فلمیں بننے لگیں تو سینما گھروں کی رونقیں ایک بار پھرلوٹ آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.