تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:35

کرینا خان 5 نومبر سے کام پر واپس آجائیں گی

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی میڈیا میں خبریں گرم ہیں کہ مسز سیف علی خان یعنی کرینا کپور پانچ نومبر سے کام پر واپس آرہی ہیں۔ یہی نہیں شادی کے بعد ان کی پہلی جاب ایک آئٹم سانگ ہوگا۔ بھارتی ویب سائٹس کے مطابق کرینا خان دبنگ ٹو کے دیسی آئٹم سانگ میں انسپکٹر چلبل پانڈے کا ساتھ دیں گی۔ ارباز خان یہ گانا اس طرح ڈیزائن کررہے ہیں کہ دونوں سپر اسٹارز کو برابر اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل سکے۔ بھارتی ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ کرینا اِس گانے کی وجہ سے کافی پرجوش ہیں کیونکہ سلمان خان کے ساتھ یہ ان کا پہلا آئٹم سونگ ہوگا۔ کرینا اب تک سلمان خان کے ساتھ تین فلمیں ”میں اور مسز کھنہ“ ، باڈی گارڈ “ اور ” کیونکہ“ کرچکی ہیں اور تینوں میں اْن کے لو love سانگز تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.