29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:43
عمران ہاشمی کی رش باکس آفس پر ناکام
جیو نیوز - ممبئی…عمران ہاشمی بالی وڈ میں سولو اسٹار کے طور پر کامیابی سے اپنی جگہ بناتے جارہے ہیں۔ نئی فلم رش میں ان کی اداکاری کو ناقدین نے سراہا ہے لیکن فلم کے اسکرپٹ کو کمزور قرار دیا ہے۔26اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم رش کی کہانی میڈیا ، سیاست اور جرائم کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی نے کرائم رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی ہیروئن ہیں نیہا دھوپیا۔ باکس آفس پر اگرچہ فلم کامیاب نہیں رہی اور ناقدین نے اسکرپٹ کی خامیوں پر تنقید کرتے ہوئے اُسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا ہے۔ لیکن عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور ناقدین بھی ان کی اداکاری کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔