تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:17

30سال مکمل ہونے پر ETکا مومی مجسمہ بنامادام تساؤ میوزیم کی زینت

جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…ہالی ووڈ ہدایتکاروفلمساز اسٹیون اسپیل برگ کی 1982ء کی بلاک بسٹر فلم E.T: The Extra-Terrestrialکوتیس سال مکمل ہوگئے۔ فلم کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر اس کے اہم کردارE.Tنامی خلائی مخلوق کو مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے منفرد خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے اور اس کے پانچ مومی مجسمے مختلف عجائب گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم E.Tکے کردار کا مومی مجسمہ تیار کرنے میں مادام تساؤ کی مجسمہ ساز ٹیم کو دو ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر50ہزار پاؤنڈ(75ہزار ڈالر) لاگت آئی۔ مجسمے کی تیاری کے بعد اس کی گہری رنگت کو واضح کرنے کے لیے آئل پینٹ کا سہار الیا گیا جس کے بعد اسے لندن، ہالی ووڈ، سڈنی، برلن اور ایمسٹرڈیم کے مادام تساؤ میوزیمز کی زینت بنادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.