31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:13
ممبئی میں”جب تک ہے جان“ کی پروموشن
جیو نیوز - ممبئی …ممبئی میں نئی رومینٹک فلم،جب تک ہے جان ، کی پروموشن کئی گئی ، تقریب میں فلم کی کاسٹ نے چار چاند لگادئیے ، فلم پروموشن کے لئے کنگ خان ، شاہ رخ ، باربی ڈول کترینہ اور انوشکا شرما اکٹھے ہوئے۔ اس موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے شاہ رخ نے فلم کی کامیابی کی توقع ظاہر کی ، کترینہ اور انوشکا کی اداکاری کو بھی سراہا، یش چوپڑا کی ڈائریکشن میں بنی فلم میں شاہ رخ آرمی آفیسربنے ہیں، کترینہ فلم میں پہلی بار اور انوشکا دوسری بار شاہ رخ کی ہیروئن بنی ہیں ، فلم 13 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔