تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:31

ارجن کپور، کرینہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ میں نووارد ایکٹر ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی بیوٹی کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ عشق زادے نامی فلم سے بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والے ارجن کپور کی اب تک کوئی اور فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن خواب وہ ابھی سے ہی بڑے بڑے دیکھ رہے ہیں۔ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کپور کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ کرینہ کی ہر فلم کئی بار دیکھ چکے ہیں اور ان کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ ایک دن وہ بیبو کے مد مقابل فلم میں کام کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.